بنگلہ دیش،5ڈسمبر(ایجنسی) بنگلہ دیش کے قریب میانمار سے ہو کر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی ایک کشتی غرق ہو گئی ہے، جس کے بعد درجنوں روہنگیا لاپتہ ہیں اور اُن کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک بنگلہ دیشی ماہی گیر کے مطابق اُس نے ایک خاتون کو زندہ بچایا ہے، جس نے بتایا کہ اُن کی گنجائش
سے کہیں زیادہ بھری ہوئی کشتی اُس وقت دریائے ناف میں غرق ہو گئی، جب ایک اسپیڈ بوٹ اُس کا تعاقب کر رہی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق اس کشتی پر کم از کم اکتیس افراد سوار تھے۔ ایک روہنگیا ذریعے نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ تیرہ خواتین اور بچوں کی لاشیں بہتی ہوئی دریائے ناف کے میانمار میں واقع کنارے پر پہنچی ہیں، جن میں سے دو کو گولیوں کے زخم لگے تھے۔